ایمپریس مارکیٹ فٹ پاتھ پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والی خاتون
ایمپریس مارکیٹ فٹ پاتھ پر خشک میوہ جات فروخت کرنے والی خاتون

سردیوں کی آمد خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ۔

رپورٹ : خالد زمان تنولی

کراچی شہر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوتے ہی خشک میوہ جات کے بیوپاریوں نے خشک میوہ جات کی قیمتوں میں بھی سو فیصد اضافہ کردیا ہے ۔سردی کے آتے ہی خشک میوہ جات چلغوزہ، پستہ، کاجو، بادام، انجیر اور کشمش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ہے۔

امت سروے کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت خشک میوہ جات کی قیمتوں میں 300 سے 600 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔جبکہ کاجو کی فی کلو قیمت 18 سو سے بڑھ کر22 سو روپے ہوگئی۔

چلغوزے کی فی کلو قیمت 5 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی
چلغوزے کی فی کلو قیمت 5 ہزار سے بڑھ کر 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی

 

لیمارکیٹ کی ایک دکان خشک میوہ جات سے بھری پڑی ہے تاہم کوئی گاہک موجود نہیں
لیمارکیٹ کی ایک دکان خشک میوہ جات سے بھری پڑی ہے تاہم کوئی گاہک موجود نہیں

 

اخروٹ اور کشمش فی کلو8 سو سے بڑھ کر ایک ہزار روپے جبکہ انجیر کی قیمت میں6 سو روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس حوالے سے صدر، لیمارکیٹ سہراب گوٹھ ال آصف اسکوائر اورقائدآباد میں موجود  خوش میوہ جات کا کاروبار کرنے والوں نے امت کو بتایا ہےکہ ز یادہ ترخشک میوہ جات افغانستان اورایران سے درآمد ہوتے ہیں، ہمسایہ ممالک میں خشک میوے کی قیمت میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں۔

خشک میوہ جات کا کاروبار کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کے سبب خشک میوے کی مانگ میں کمی آئی ہے۔

اس حوالے سے نمائدہ امت کو صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ فٹ پاتھ پر خوش موہ جات فروخت کرنے والی رانی نامی خاتون نے بتایا ہے کہ گزشہ سال کے نسبت اس سال ڈرائی فروٹ 100 فیصد مہنگے ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں۔