گزشتہ دنوں ضلع عمر کوٹ کے غریب چرواہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وائس چانسلر مہران یونیورسٹی نے نوٹس لیا تھا
گزشتہ دنوں ضلع عمر کوٹ کے غریب چرواہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر وائس چانسلر مہران یونیورسٹی نے نوٹس لیا تھا

غریب چرواہے کے بیٹے کو مہران یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ مل گیا

سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے چرواہے کے بیٹے علی رضا کو مہران یونیورسٹی جامشورو میں اسکالرشپ پر داخلہ مل گیا۔
گزشتہ دنوں ضلع عمر کوٹ کے غریب چرواہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں غریب باپ حصول علم کا شوق رکھنے والے بیٹے سے کہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑو، چار آنے بھی نہیں ہیں۔
ویڈیو وائرل ہونے پر وائس چانسلر مہران یونیورسٹی اسلم عقیلی نے نوٹس لیا تھا اور اب علی رضا کو مہران یونیورسٹی میں اسکالرشپ پر داخلہ مل گیا ہے۔
وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ علی رضا کے تمام تعلیمی اخراجات یونیورسٹی برداشت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ علی رضا نے انٹری ٹیسٹ پاس کیا لیکن تعلیمی اخراجات کی رقم نہیں تھی اور اسے شعبہ مائننگ انجینئرنگ میں داخلہ دیا گیا ہے۔
وائس چانسلر کی جانب سے ایڈمیشن لیٹر ملتے ہی علی رضا اشک بار ہوگیا۔