حیدرآباد میں رات کے اوقات میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رات کے اوقات میں شادی کی تقریبات پر پابندی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے کورونا وبا کے پھیلائو میں کمی کی غرض سے عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات صرف دن کے اوقات میں منعقد کی جاسکیں گی۔
ٹوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر سے شادی کی تقریبات صبح ساڑھے گیارہ سے دوپہر ساڑھے 3 بجے تک ہی منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔