حکومت کو پی ڈی ایم کی طرف سے احتجاج ہائی جیک کرنے کا خوف ستانے لگا- ذرائع۔فائل فوٹو
حکومت کو پی ڈی ایم کی طرف سے احتجاج ہائی جیک کرنے کا خوف ستانے لگا- ذرائع۔فائل فوٹو

پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین نے نیشنل ہائی وے بلاک کردیا

پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کی برطرفی کے خلاف اسٹیل ملز ملازمین کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر احتجاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے ملازمین نے نیشنل ہائی وے کوٹائر جلا کر بلاک کردیا ہے جس سے ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں پاکستان اسٹیل کے ہزاروں ملازمین شریک ہیں۔ا