ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں یہ ادارہ احتساب نہیں انتقام کے لیے ہے۔فائل فوٹو
ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں یہ ادارہ احتساب نہیں انتقام کے لیے ہے۔فائل فوٹو

کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، مولانا غفور حیدری

ملتان: جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنت (پی ڈی ای)م جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری ہیں۔ کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی پاسداری نہیں ہے۔ حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرنی چاہیے۔ حکومت کو کورونا کے پیچھے نہیں چھپنا نہیں چاہیے۔
مولانا غفور حیدری نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہر کوئی احتجاج کررہا ہے۔ آج کسان مزدور، وکلا ،ڈاکٹرز سب حکومت کے خلاف ہیں۔ ان کا مقابلہ کریں گے اور انہیں گھر بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا گلگت بلتستان کے الیکشن کے دوران بھی تھا۔ وزیراعظم کے سوات جلسے کے وقت بھی کورونا تھا۔ جب پی ڈی ایم جلسے کا نام آئے تو حکومت کو کورونا یاد آجاتا ہے۔
رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں نااہل حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ ملک بھر کے تاجروں سے اپیل ہے کہ 30 نومبر کو دکانیں اور کاروبار بند رکھیں۔
دوسری جانب وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے گزشتہ 20 دن سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ان کا نعرہ ہے کہ ابو بچانے نکلے ہیں ہمارا ساتھ دو۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21 توپوں کی سلامی نہیں دی جاسکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز مطالبہ کیا تھا کہ مریم نواز کا بھی کورونا ٹیسٹ ہونا چاہیے، پوری قوم کورونا وائرس سے گھبرائی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کو اپنے کارکنان کو سمجھانا ہوتا ہے، ان کی لیڈر شپ کو شرم آنی چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے قبل پولیس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں گرما گرمی ہوئی ہے۔
موسیٰ گیلانی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی رکاوٹیں ہٹا کر قلعہ کہنہ اسٹیڈیم میں داخل ہو گئی۔ کارکنوں نے گیٹ کے تالے توڑ دئے اور جلسہ گاہ کا انتظام سنبھال لیا۔
پاکستان مسلم لیگ نواز، جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکن بھی اسٹیدیم میں موجود ہیں۔
اسٹیدم کے باہر پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس نے کنٹینرز ہٹانے کے لیے لائی گئی کرین قبضے میں لے لی ہے اور اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔