سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر عدالت میں پیش
سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر عدالت میں پیش

نقیب اللہ محسود اورساتھیوں کے قتل کا معاملہ۔

موبائل سی ڈی آر ایکسپرٹ انسپکٹر حنیف نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ڈی ایس پی قمر کی وقوعہ کے وقت عدم موجودگی کا انکشاف کردیا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر عدالت میں پیش۔مقدمے کے تفتیشی افسرعابد قائمخانی بھی گواہوں کے ہمراہ پیش ہوئے۔

موبائل سی ڈی آر کے ایکسپرٹ انسپکٹر حنیف سمیت 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیئے گئے۔جبکہ ایک گواہ کو استغاثہ کی جانب سے گیواپ کردیا گیا۔

انسپکٹر حنیف کے مطابق مقابلے کے وقت سابق ایس ایس پی راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت 9 سے 10 افراد جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے۔جیو فینسنگ رپورٹ کے مطابق یہ افسران مقابلہ ختم ہونے کہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچے۔مقابلہ کا وقت 3 بجے سے 3 بجکر 20 منٹ کا ہے جبکہ یہ افسران کی لوکیشن جائے وقوعہ کے موبائل ٹاور پر اس کے بعد کی آئی ہے۔

انسپکٹر حنیف کے مطابق ایک ٹاور کی حدود کا وقت اور دوسرے ٹاور کی حدود کا وقت نوٹ کیا جاتا ہے۔موبائل سی ڈی آر کے مطابق ایس ایس پی راؤ انوار جائے وقوعہ پر مقابلے کے وقت موجود نہیں تھے۔ڈی ایس پی قمر کی 3 بجکر 8 منٹ کی لوکیشن رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کی آئی ہے۔

انسپکٹر حنیف کے مطابق جائے وقوعہ پر پہنچنےکی لوکیشن ساڑھے 3 بجے کے بعد کی ہے۔

ملزمان کے وکلا کی گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔جبکہ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔