نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان
نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کی تعمیر بہت آسان ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان

اپوزیشن قائدین کوعوام سے کوئی ہمدردی نہیں۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن قائدین کوعوام سے کوئی ہمدردی نہیں ،یہ عوام کی زندگی تحفظ کاخیال کیے بغیر جلسے کرنا چاہتے ہیں ،این آراو حاصل کرنے کیلیے یہ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں، یہ این آراو کیلیے دباﺅ کاآخری ذریعہ سمجھتے ہیں جو کبھی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے ،ہمارامقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری ،سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات سمجھنے سے قاصر ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ سیاسی قیادت نے عوامی بہتری کے کسی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا،اپنے خاندانوں کیلیے لوٹی دولت بچانا انکاواحدمایوس کن مقصد ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ غریبوں اورمعیشت کو تباہی سے بچانے کیلیے سمارٹ لاک ڈاﺅن کیا،ان رہنماﺅں نے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی مخالفت کی، ان رہنماﺅں نے مکمل لاک ڈاﺅن کامطالبہ کیا،اب دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاﺅن کی ضرورت ہے تویہ جلسے کررہے ہیں،یہ عوام کی زندگی تحفظ کاخیال کیے بغیر جلسے کرنا چاہتے ہیں ، یہ این آراو کیلیے دباﺅ کاآخری ذریعہ سمجھتے ہیں جو کبھی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ ان قائدین کوعوام سے کوئی ہمدردی نہیں ،ان قائدین نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد لیڈر بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی گزاررہے ہیں،اپوزیشن رہنماﺅں کویہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملے، این آراو حاصل کرنے کیلیے یہ کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں ۔