پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ،حکومت ریاستی دہشتگردی پراترآئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا، انہوں نے جنگ چھیڑ دی ہے تو ہم نے بھی جنگ چھیڑ دی ہے۔
ملتان میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کل کی حکمت عملی تیار کر لی ہے،کارکن تمام رکاوٹیں توڑ کرملتان کا رخ کریں،کوئی طاقت جلسے کو روکے توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا۔اگرانتظامیہ ڈنڈااستعمال کرتی ہے توآپ کو بھی ڈنڈاستعمال کرنے کی اجازت ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پی ڈی ایم کے پورے ملک میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے،کل ملتان میں عظیم الشان جلسہ ہوگالیکن حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ،ہمارے کارکنوںکوگرفتارکیا جارہاہے ،حکومت ریاستی دہشتگردی پراترآئی ہے کل کا جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کوئی طاقت جلسے کو روکے گی توعوام کاسیلاب بہاکرلے جائے گا،انہوں نے کہاکہ تمام جماعتوں کے کارکن تمام رکاوٹوں کو توڑ کرملتان کا رخ کریں،اگر پولیس کارکنوں پر ڈنڈا استعمال کرتی ہے تو آپ بھی ڈنڈااستعمال کرنے کی اجازت ہے۔
مولانافضل الرحمن نے کہاکہ حکومت نے دوسال میں عوام کا جوحشرکیاہے سب رو رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ لاقانونیت اورپولیس گردی برداشت نہیں کریں گے،ہم نے کل کی حکمت عملی تیارکرلی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگلے جمعہ اوراتوار پورے ملک میں ضلعی دفاترپرمظاہرے کرینگے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کہاتھا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کریں گے لیکن حکومت چاہتی ہے کہ بہت جلد مارچ کریں،ہم اسلام آبادپہنچ کران کو ان کی اوقات یاد دلا دیں گے۔