کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب کا نوٹس۔سلیم مانڈوی والا کیخلاف کارروائی روک دی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے الزامات پرچیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نوٹس لے لیااورسلیم مانڈوی والا کیخلاف نیب راولپنڈی کو تاحکم ثانی کارروائی سے روک دیاگیا،چیئرمین نیب نے متعلقہ کیس کاریکارڈبھی طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ تمام پارلیمنٹیرینزکاقانون کے مطابق احترام کرتے ہیں ،مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیس پر مزید کارروائی کافیصلہ ہوگا،سلیم مانڈوی والا سے بھی موقف لیاجائے گا۔نیب اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ کورونا کے دوران نیب کسی ہسپتال سے ریکارڈ طلب نہیں کرے گا،کسی ہسپتال کا ریکارڈ منگوانا ضروری ہواتو حکومت سے رابطہ کیاجائے گا۔

یادرہے کہ سلیم مانڈوی والا نے کہاتھا کہ نیب بلیک میلنگ آرگنائزیشن ہے،لوگوں کو زبردستی نیب سیلز میں بند کرکے پلی بارگین کیلیے مجبورکیا جاتا ہے، لوگ صرف اپنی عزت بچانے کیلیے پلی بارگین کرتے ہیں،سینیٹ آف پاکستان نیب کی دھمکیوں کی زد میں ہے،ہمارے سینیٹرزاورایم این ایز ٹارگٹ ہو رہے ہیں،کوئی بھی نیب کیخلاف بولتا ہے نوٹس آجاتا ہے۔