نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق کورونا وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے۔
اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال، اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد، آکسیجن بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کراچی، حیدرآباد، پشاوراور راولپنڈی میں تیزی سے پھیل رہاہے جب کہ وائرس کا 70 فیصد پھیلاؤ ملک کے 5 بڑے شہروں میں ہے جس میں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، لاہوراورکراچی شامل ہیں۔
این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے یومیہ اوسطاً 46 اموات ہوئیں اور237 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے، وائرس کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر تمام اسپتالوں میں میڈیکل آلات اور ضروری اشیا کی وافرمقدار میں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے جب کہ ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ذمے داران کو کارروائیاں بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔