وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہے بلاول بھٹو خود تو تنہا ہوگئے لوگوں کو مرنے کے لیے باہر نکال رہے ہیں۔ اپوزیشن چاہتی ہے لوگ مریں، ہسپتال بھر جائیں۔
وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی آزادکشمیر میں حکومت ہے وہاں انہوں نے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے اور یہاں لوگوں کو مرنے کے لیے باہر نکال رہے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کےلیے ملک سے دشمنی کر رہی ہے۔ لیگی قیادت خود تو مفرور ہو کر لندن بیٹھی ہے اور چاہتی ہے کہ ان کےلیے لوگ باہر نکلیں۔یہ لوگ این آر او حاصل کرنے کے لیے عوام کی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔
مراد سعید نےاپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی سیاست جاری رکھیں وزیراعظم کے سامنے آپ کی کوئی حیثیت نہیں ۔یہ لوگ انتخابات میں ہار کا بدلہ عوام سے لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خانب نے غریبوں کا خیال کیا ، سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی بنائی۔ آپ کوغریبوں کا اتنا ہی خیال ہے توتھر میں سیکڑوں بچےخوراک کی قلت سے موت کاشکار ہوئے ان کو جا کر دیکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے ملک فیٹف میں گیا ۔ اب تو ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیر مواصلاحت مراد سعید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات گزشتہ 40 سال کی حکومتی کارکردگی پر بھاری ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جتنے اقدامات گزشتہ 40 سال میں نہیں کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے قوم کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ قوم کو وبا، بیروزگاری اور بھوک سے بچانا ہے۔
مراد سعید نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں وزیراعظم کے اقدامات نے پاکستان کو تباہی سے بچایا، حکومت نے مؤثر پالیسی سے وبائی مرض کے دوران ملکی معیشت کو سنبھالا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی حکمت عملی سے ہی پاکستان بھارت جیسی تباہی سے بچا، حکومت نے احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی اورہرخاندان کو 12ہزار روپے دیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ ملک سے باہر علاج کروانے والوں نے ملک میں کوئی ڈھنگ کا اسپتال نہیں بنایا، یہ تو ایک اسپتال نہیں بنا سکے تھے جہاں ان کا علاج ہوسکے۔