پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں پارٹی رہنماؤں اورکارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔
ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے قبل گرما گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے چاروں بیٹوں اور دیگر کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے ہیں۔
Kufa ki siyasat se Madinah ki riyasat nahi ban sakti #FreeKasim https://t.co/OOYBvb6BoH
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 29, 2020
پولیس نے پیپلزپارٹی کے رہنما علی قاسم گیلانی کو گرفتارکیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں بلاول کا کہنا تھا کہ کوفے کی سیاست سے مدینے کی ریاست نہیں بن سکتی۔انہوں نے گرفتارعلی قاسم گیلانی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات پولیس نے علی قاسم گیلانی کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں ایک ماہ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔