پشاور میں جلسے کے انعقاد پرپاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں جمیعت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، قومی وطن پارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی سربراہان کے نام شامل ہیں۔
پی ڈی ایم منتظمین کے خلاف مقدمہ اے پی ڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظرضلعی انتظامیہ کی اجازت نہ دینے کے باوجود جلسہ کیا گیا۔
دوسری جانب حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کل ملتان میں پاور شو کرنے کیلئے بضد ہے لیکن انتظامیہ اجازت دینے سے انکارکررہی ہے۔