وزیر اعظم عمران خان تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور وفاقی وزرا کو ساتھ لے کراچانک آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا،ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان اورنیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اوروفاقی وزیر اسدعمر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرزآنے والی قیادت کا ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی ، عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیاگیا۔ وزیراعظم نے چیلنجزکے خلاف آئی ایس آئی کی صلاحیتوں کوسراہا۔