ملتان۔ پنجاب پولیس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کوگرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کےسابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرنے کی کوشش کی تو کارکنان کی بڑی تعداد نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما رانا ثنا اللہ کارکنان کی بڑی تعداد کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق گھنٹہ گھر چوک سے روانہ ہوتے وقت انہوں نے واضح طورپراعلان کیا کہ کل ہر قیمت پرجلسہ ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے اس موقع پرکہا کہ ہم لوگ گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے اپنی روانگی سے قبل وہاں موجود کارکنان سے کہا کہ اب وزیراعظم عمران خان کو گھر جانا ہو گا۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے اس موقع پر کہا کہ کل مریم نواز ہر قیمت پر اور رکاوٹیں توڑ کر ملتان پہنچیں گی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز سمیت پارٹی کا ہر رکن قومی اسمبلی، رکن صوبائی اسمبلی اورہرکارکن ملتان پہنچے گا۔