ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی اورسابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔
نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم رہنما عادل صدیقی کچھ دنوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھے اور وہ پھیپھڑوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کی طبیعت بگڑنے پرانہیں انہیں وینٹی لیٹرپر منتقل کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی عادل صدیقی کے انتقال کی تصدیق کی اوران کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔