مولانا فضل الرحمن نے مدارس کے طلبہ کو پہلی بار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
اس فیصلے پرعمل درآمد کا آغازملتان کے مشہور دینی مدرسے قاسم العلوم سے ہو گا جہاں سے مولانا ہزاروں کارکنوں اور طلبہ کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ مولانا فیصلہ کن معرکے کیلیے بلکل تیار ہیں اورانہوں نے اس تحریک کو اب یا کبھی نہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جبکہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی سے مشتعل اور دل گرفتہ بلاول نے بھی ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ پہلے وہ اعتدال کے ساتھ چلنے کے حامی تھے۔