شیخوپورہ کے قریب نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربارکے قریب بس اورٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور24 زخمی ہوگئے۔
نارنگ منڈی میں کالاخطائی روڈ پردربارکے قریب بس اورٹویوٹا وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور24 کے قریب زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اوردیگرامدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بس اوروین کوآگ لگ گئی جس کے باعث متعدد مسافر جھلس کرزخمی ہوئے جبکہ آگ لگنے کی وجہ سے بس اور وین دونوں جل کرخاکسترہوگئے،آگ لگنے کی وجہ وین میں لگا گیس سلنڈر بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے شیخوپورہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا،وزیراعلیٰ نے حادثے میں زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران اور منتخب نمائندے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی مانیٹرنگ کریں۔