لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظورکرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرگرفتارعلی قاسم گیلانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظورکرلی۔
علی حیدرگیلانی کاکہنا ہے کہ عدالت نے 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ خارج کردیا اورعلی قاسم کی رہائی کے روبکار بھی ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیے گئے ہیںاور تین بجے تک انہیں رہا کر دیا جائے گا۔