اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی پرایک سال بعد آمدن سے زائد جائیداد بنانے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے آغا سراج درانی اوران کے اہلخانہ پرایک ارب 61 کروڑ کے مبینہ طورپرغیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایک برس بعد ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔
عدالت نے آغا سراج درانی، اہلخانہ اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی کے لیے نیب پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پرگواہ پیش کریں، آئندہ سماعت پرگواہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔عدالت نے ریفرنس کی مزید کارروائی 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔