پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک جلسہ نہ کرلیں،کنٹینرزہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حقائق کے مطابق ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساتھیوں کےساتھ جلسہ گاہ جائیں گے،دیکھتے ہیں کہاں رکاوٹیں ہیں ،جب تک جلسہ نہیں ہوجاتا ہم نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے وہ ہمیں گرفتارکریں ہم انہیں گرفتارکرلیں گے،کنٹینرزہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلہ حقائق کے مطابق ہے، رضاکاراپنا کرداربھرپور طریقے سے اداکررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی مارے گاتوخاموش نہیں بیٹھیں گے، وہ ہمیں بندوق سے ماریں گے تو ہم انہیں ڈنڈے سے ماریں گے،آصفہ بھٹو کو خوش آمدیدکہتے ہیں ۔