سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کے ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواستیں منظورکرلیں اورحکومت کا برطرفی کانوٹس کالعدم قراردیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کے پی ٹی میں سابق وزیر بابرغوری کے دور میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے 1200 ملازمین کی برطرفی کانوٹس کالعدم قراردیدیا۔
عدالت نے ملازمین کوبرطرف کرنے کاحکم غیرقانونی قراردیتے ہوئے ملازمین کی برطرفی کیخلاف درخواست منظورکرلی ۔واضح رہے کہ جون 2012 سے مارچ2013 کے دوران 1200 ملازمین کو بھرتی کیاگیاتھا۔