انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔فاےل فوٹو
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔فاےل فوٹو

بختاور بھٹو کے منگیترنے ان کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئرکردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِاعظم شہید بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے سوشل میڈیا پران کی دلکش تصویرشیئرکردی۔

محمود چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پ اپنی منگیتر بختاور بھٹو زرداری کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کی ہے جو بلاول ہاؤس کراچی میں لی گئی تھی۔

مذکورہ تصویر بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی منگنی کی تقریب کی ہے جبکہ تصویر میں بختاور بھٹو خوبصورت عروسی لباس میں بہت دلکش لگ رہی ہیں۔

A closer look at Bakhtawar Bhutto-Zardari's engagement outfit by Nida Azwer - Style - Images

محمود چوہدری نے انسٹاگرام پرتصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بہاروں پھول برساؤ۔‘

محمود چوہدری کے بختاور بھٹو سے اظہارِ محبت کے اس انوکھے انداز کو انسٹاگرام صارفین کافی سراہتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہےہیں۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں محمود چوہدری کی یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ’مسکراہٹ‘ والا ایموجی بنایا۔

Mahmood Chaudhry expresses love for fiancé Bakhtawar Bhutto in a romantic  Instagram post

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کی منگنی حال ہی میں بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی، منگنی کی تقریب میں 100 سے 150 مہمان شریک ہوئے، اس موقع پر بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔