عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔فائل فوٹو
عرفان قادرعدالت میں خود پیش ہوکر بتائیں کہ وقت چاہیے۔فائل فوٹو

مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئیں

مریم نواز پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے ملتان پہنچ گئیں، ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعدادان کے ہمراہ ہے۔

ملتان پہنچنے پرمریم نوازکا شاندار استقبال کیا گیا،جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں، ہزاروں کی تعداد میں پرجوش کارکن حکومت کیخلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کے اندر ہو یا سڑک پر،جلسہ ضرورہوگا، حکومت کورونا نہیں اپوزیشن سے ڈر رہی ہے، ناکوں اوررکاوٹوں سے ان کا خوف عیاں ہے۔

مریم نواز نے کہا یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا، حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں، کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟ مریم نواز جیل کاٹ چکی، دوبارہ گرفتاری سے ڈر نہیں، کسی کو شک نہیں یہ حکومت جانیوالی ہے۔