سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کی مخالفت کی گئی۔فائل فوٹو
سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کی مخالفت کی گئی۔فائل فوٹو

اشتعال انگیز تقریرکیس.فاروق ستار سمیت5 ایم کیو ایم رہنما بری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیزتقریرمیں سہولت کاری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

اے ٹی سی عدالت نے5 ملزمان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے۔ فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، رؤف صدیقی، وسیم اختراورقمر منصورکو بری کردیا ۔

ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں دو مقدمات درج تھے۔ سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمان کو بری کرنے کی مخالفت کی گئی جس کوعدالت نے رد کردیا۔

عدالت نے11جنوری2020 کو ایم کیو ایم کے سابق کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر رہنما عامر خان، وسیم اختر، خواجہ اظہارالحسن اور محمد جاوید پرفرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔

یاد رہے کہ 22 اگست 2016 کو ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر اور میڈیا ہاؤس پرحملوں میں سہولت کاری پر فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اورعامر لیاقت حسین سمیت دیگرپرکراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔