سابق صدرآصفہ بھٹو کو مزید اہم اور بڑی ذمے داریاں سونپنے جا رہے ہیں۔فائل فوٹو
سابق صدرآصفہ بھٹو کو مزید اہم اور بڑی ذمے داریاں سونپنے جا رہے ہیں۔فائل فوٹو

آصفہ بھٹو کی ریلی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں

آصفہ بھٹوکی ریلی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہے۔

سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوکی ریلی جلسہ گاہ کی جانب رواں دواں ہے اور کچہری چوک پر پہنچ گئی ہے جو تھوڑی دیر میں چوک گھنٹہ گھر پہنچ جائے گی، یوسف رضا گیلانی آصفہ بھٹوکی گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں۔

آصفہ بھٹوکی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں جیالے شریک ہیں، ریلی میں بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے،آصفہ بھٹو آج اپنے سیاسی سفرکا آغازکریں گی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کارکنان نے قاسم باغ کے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں ہٹا دیں اوراسٹیڈیم میں داخل ہو گئے۔