احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ سمیت دیگرملزموں پرفردجرم عائد کردی، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ پرآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فرد جرم عائدکردی گئی۔
عدالت نے صوبائی وزیراویس شاہ سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی،خورشید شا ہ اورصوبائی وزیر اویس شاہ سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
احتساب عدالت کے جج جسٹس فرید انورقاضی نے فردجرم عائد کی،احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔