اپوزیشن اتحاد ملتان میں پنڈال سجانے میں کامیاب ہوگیا جبکہ حکومت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن جلسہ گاہ پہنچ گئے، مریم نوازاورآصفہ بھٹو کا قافلہ جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ اورجے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے اورکنٹینر پرموجود ہیں،ان کے ہمراہ محمود خان اچکزئی بھی موجود ہیں ۔
ادھرمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا قافلے بھی گھنٹہ گھر چوک پہنچ گیا ہے،مریم نوازملتان میں داخل ہوئیں توشیرشاہ انٹرچینج پر لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں نے مریم نواز کااستقبال کیااوران پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
سابق صدرآصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹوکی ریلی بھی جلسہ گاہ پہنچ گئی ہے اوروہ اسٹئج پر موجود ہیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کرجواب دے رہی ہیں۔یوسف رضا گیلانی،فریال تالپوراور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں۔