چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال اور ڈپٹی چیئرمین مانڈوی والا کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں سلیم مانڈوی والا سے متعلق تحقیقات پر بات چیت ہوئی ،چیئرمین نیب کی سلیم مانڈوی والا کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں چیئرمین نیب نے مطالبہ کیا کہ نیب کےخلاف جمع تحریک استحقاق واپس لیں ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ نیب کےخلاف جمع تحریک کسی صورت واپس نہیں لوں گا،چیئرمین نیب نے کہاکہ آپ کو اپنے کیس سے متعلق غلط فہمی ہوئی ہے،آپ کے کیس کے ریکارڈ کا خودجائزہ لوں گا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ مجھے کیس سے متعلق کوئی غلط فہمی نہیں ہوئی ،عرفان منگی اورتحقیقاتی افسر مدثربلیک میل کررہے ہیں ،نیب کارروائیوں پر سپریم کورٹ جانا پڑا تو جاﺅنگا ،چیئرمین نیب نے کہاکہ تاجروں سمیت کسی سے کوئی زیادتی نہیں ہوگی ،ہراساں کرنے میں ملوث افسروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔