تحریک انصاف کے خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق حزب اختلاف کے امیدوارامجد ایڈووکیٹ 9 اراکین کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے خالد خورشید22 ووٹ حاصل کرتے ہوئےوزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں ۔33 رکنی ایوان میں31 اراکین نے رائے شماری میں حصہ لیا۔