ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔فائل فوٹو
ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں۔فائل فوٹو

انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے کنٹینرز میں دلہا بھی پھنس گیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں جلسے کو روکنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے کنٹینرز میں دلہا بھی پھنس گیا۔

لودھراں کی تحصیل دنیاپور میں لگے کنٹینرز نے دلہے کو دلہن کے ساتھ 6 کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور کردیا۔

خیال رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کے باعث بیشتر سڑکیں بند کردی گئی ہیں جبکہ شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے۔