کاون کا کمپوڈیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔فائل فوٹو
کاون کا کمپوڈیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔فائل فوٹو

’کاون‘ہاتھی کو خصوصی پروازکے ذریعے کمبوڈیا پہنچا دیا گیا

اسلام آبادکےچڑیا گھر میں دنیا کے سب سے تنہا قراردیے گئے ہاتھی ’کاون‘ کو خصوصی پروازکے ذریعے کمبوڈیا پہنچا دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرعامرخلیل کاکہنا ہے کہ کاون ہاتھی کا سفرآرام دہ رہا،سفر کے دوران کاون باقاعدگی سے کھانا کھاتا رہا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پراسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے پیرکی صبح براستہ نئی دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا جواب اپنی منزل پہنچ گیا ہے۔ کاون کا کمپوڈیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔ کاون کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیرملکیوں کی 10 رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ہاتھی کی اسلام آباد سے کمبوڈیا نان سٹاپ پرواز میں رکاوٹ کھڑی کی تھی، ہاتھی کمبوڈیا لے جانے والی فلائٹ اتوارکی شام چھ کے بجائے آج صبح روانہ ہوئی تھی، پاکستان سے کاون ہاتھی کو لے جانے کےلیے روس کا خصوصی طیارہ کمبوڈیا روانہ ہواتھا، اس دوران کاون ہاتھی کے ہمراہ 8 ٹیکنیکل اور 2 ڈاکٹرز پر مشتمل غیر ملکیوں کی 10رکنی ٹیم بھی کمبوڈیا روانہ ہوئی تھی۔