کیا کورونا پوچھتا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے میں اندر آجائوں گا،ملتان میں جلسے سے خطاب
کیا کورونا پوچھتا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے میں اندر آجائوں گا،ملتان میں جلسے سے خطاب

ہمارا المیہ ہے کہ دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا، مریم نواز شریف

مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمیں دشمن بھی ملا تو کم ظرف ملا، اللہ تعالیٰ دشمن بھی کسی کو دے تو ظرف والا دے۔
ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ میرے والد لندی میں کائونٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے۔ایک خاتون نے کہا کہ نواز شریف نے لاش پاکستان پارسل کردی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارے نہتے کارکنوں کی گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ عوام کے گھروں میں غموں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،نواز شریف نے کہا کہ عوام کے دکھوں پر اپنے ذاتی دکھ قربان۔
مریم نے کہا کہ نواز شریف جیسا فرمانبردار بیٹا ڈھونڈ کر تو لائو۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر ان کے خاندان کو نماز جنازہ نہیں پڑھنے دی گئی۔
مریم نے کہا کہ کیا کورونا پہلے پوچھتا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے میں اندر آجائوں گامیری دادی کی موت کی اطلاع مجھ تک بروقت پہنچنے نہیں دی گئی۔