ملتان میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کامیاب جلسے پر حکمرانوں کو چلو بھرپانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ جس طرح ملتان سے بھگایا ہے اسی طرح حکومت سے بھی نکالیں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ کل پریس کانفرنس میں صرف ڈنڈا دکھایا اور پھر دم دبا کر بھاگ گئے۔ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور تشدد کیا گیا۔
فضل الرحمن نے کہاکہ اگر ہم جلسہ نہیں کریں گے تو عوام کی آواز کیسے سنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ان کی خارجہ پالیسی ناکام ہے انہوں نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔