لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ راجکماری کی پوری تقریر حسب عادت جھوٹ کا پلندہ تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تقریر پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کیلبری کوئین سے کوئی پوچھے کہ نوازشریف اور صاحبزادوں کو ماں، دادی کا جنازہ پڑھنے سے کس نے روکا؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماں، دادی کو کارگو کر کے بے توقیری کی گئی، کیا یہی فرمانبرداری ہے
انہوں نے کہا کہ دادی کی صف چھوڑ کر آنے والی فریبی خاتون کوعمران خان کا نام لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وہ عظیم بیٹا ہے جس نے والدہ کے نام پرغریب عوام کے لیے کینسراسپتال بنائےہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے حسوں کے ٹولے کو جھوٹ اورفریب کے پیچھے نہیں چھپنےدیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے توہین عدالت کی جس کی بھرپوراندازمیں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے استفسارکیا کہ جھوٹوں کی رانی بتائیں کہ بھگوڑے اشتہاری نوازشریف، ان کے بیٹے اورسمدھی کب پاکستانی عدالتوں کاسامنا کریں گے؟
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 40 سال تک عوامی دولت لوٹنے والےاپنی چوری بچانے کے لیے عوام کےغم کا ڈھونگ رچا رہے ہیں۔