کورونا وبا کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں 1594 کھرب روپے کا اضافہ ہوا
کورونا وبا کے دوران امریکی ارب پتیوں کی دولت میں 1594 کھرب روپے کا اضافہ ہوا

کورونا غریبوں پر وبال، امیر ہوئے پہلے سے بھی زیادہ مالا مال

کورونا وائرس نے جہاں دنیا کی معیشت کو سکڑنے پر مجبور کیا وہیں اس نے امریکا میں بسنے والے چند ارب پتی افراد کو مزید مالا مال کردیا۔
عالمگیر وبا کے دوران لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ٹیکنالوجیکل اور آن لائن کاروبار کرنے والوں کی دولت میں اضافے سے متعلق رپورٹس منظر عام پر آتی رہی ہیں۔
تاہم اب انسٹیٹیوٹ فار پولیس اسٹڈی کے چنک کولنز کی جانب سے ایک تجزیہ کیا گیا ہے کہ جس میں امریکی ارب پتیوں کی دولت میں ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے۔
اس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران مارچ سے لے کر اب تک امریکی ارب پتیوں کی دولت میں دس کھرب امریکی ڈالر (تقریباً ایک ہزار 5 سو 94 کھرب پاکستانی روپے) کا اضافہ ہوا ہے۔
جن ارب پتیوں کی دولت میں یہ ہوشربا اضافہ ہوا ہے ان میں ایمازون کے مالک جیف بیزوس، فیس بک کے مارک زکربرگ، مائیکرو سافٹ کے بل گیٹس اور دیگر شامل ہیں۔
تاہم اس فہرست میں جس ارب پتی کی دولت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے وہ ایون مسک ہیں۔
چنک لونز کے مطابق اس شخص کی دولت میں 413 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی دولت 24 ارب 60 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 126 ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مجموعی طور پر امریکا کے ارب پتیوں کی دولت میں مجموعی طور پر 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔