اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں م یں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی
اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں م یں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے دسمبر کے پہلے 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 105 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 15 دسمبر تک ہوگا۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 100 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل بدستور 62 روپے 86 پیسے میں فروخت ہوگا۔
اوگرا کی جانب سے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ‏ورکنگ پیپر پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کیا گیا تھا جس میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
اس سے قبل حکومت نے 16 نومبر سے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کم کردیئے تھے۔