کراچی: عالمی مارکیٹوں میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 1772ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1150روپے اور 986 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 108850روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93321روپے ہوگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1011روپے 65پیسے پر مستحکم رہی۔