چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ مہوش حیات کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے شادی کے حوالے سے خبر وائرل ہے تاہم مہوش حیات نے اس موضوع پر گفتگو کرتے والوں کو کھری کھری سنا دی۔
ٹوئٹر پر نامور اداکارہ مہوش حیات نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کس سے شادی کرنی ہے یہ میرا نجی معاملہ ہے اور جب شادی کروں گی تو سب کو پتہ چل جائے گا لہذا برائے مہربانی میرے رشتے جوڑنا بند کریں اور سکون سے بیٹھیں۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ 2 سال پرانے انٹرویو سے سیاق سباق سے ہٹ کر غیر ضروری ہیڈ لائنز نکالنا بند کریں، مہوش حیات نے پوسٹ میں شیئر بھی لکھتے ہوئے کہا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر مہوش حیات کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔