رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل
رویت ہلال کمیٹی حکومت کا ایک متعین ادارہ اور وہاں جیّد علما سمیت تمام متعلقہ اداروں کی نمائندگی موجو ہے، وفاقی وزیر پیر نورالحق کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل

جب تک کورونا ویکسین نہیں آتی،حج نہیں ہوگا۔ نورالحق قادری

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین جب تک نہیں آجاتی معمول کےمطابق حج نہیں ہوگا۔

نور الحق قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے واضح کردیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسین دستیاب نہیں ہوگی ایس اوپیزکےتحت ہی حج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے فی الحال سبسڈی کےامور پر بات نہیں ہوئی۔