علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پرخوش آمدید کہتے ہیں۔صارف۔فائل فوٹو
علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پرخوش آمدید کہتے ہیں۔صارف۔فائل فوٹو

علی ترین آصفہ بھٹو کے دیوانے نکلے

جہاں سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی سیاسی سرگرمی ٹاپ ٹرینڈ پر رہی، وہیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے بیٹے علی ترین بھی آصفہ کی متاثر کن شخصیت کا اعتراف کیے بنا نہ رہ سکے۔

علی ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک ٹوئٹ کی اورکہا کہ’سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو بہت اچھی ہیں‘۔

علی ترین کے آصفہ بھٹو سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ایک صارف نے کہا کہ ہم علی ترین کو پاکستان پیپلز پارٹی جوائن کرنے پرخوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان آصفہ بھٹو زرداری نے پہلی بار کسی بڑے جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔