مولانا فضل الرحمن کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب کے پی نے مولانا کے قریبی ساتھیوں کو 10 دسمبرکو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کےخلاف نیب تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب کے پی نے مولانافضل الرحمن کے قریبی ساتھی گل افضل اورنوراصغرکو طلب کرلیا۔
طلبی آمدن سے زائد اثاثہ جات، کرپشن اورکرپٹ پریکٹس کے الزام پرکی گئی ہے،دونوں افراد کو 10 دسمبر صبح 11 بجے طلب کیاگیاہے،مولانا کے ساتھیوں سے نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم سوالات کرے گی ۔