کورونا وائرس سے 66 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار91 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں ابت ک 55 لاکھ 49 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 66 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 36، سندھ میں 2 ہزار 935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، بلوچستان میں 167، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 169 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔