یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ملتان میں جلسے کا موقع دیا، ملتان جلسہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے منسوب کیا گیا، جلسہ روکنے کے لیے پی ڈی ایم کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا،ریلی نکالنے پر علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کیا گیا، یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس صرف پی ڈی ایم کے جلسوں میں ہے،
یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جلسے کی کامیابی پی ڈی ایم کے تمام قائدین کی محنت کا نتیجہ ہے، ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہورہی تھی ،ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوا،
انہوں نے کہا کہ اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد حکومت کہتی ہے کہ یہ جلسہ نہیں جلسی تھی، ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں لیکن اپنے بچے نہیں نکالتے، ملتان میں آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ میرے بچے بھی تھے۔ لاہور کے جلسے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔