انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 9 پیسے بڑھ کر 155.69روپے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 9 پیسے بڑھ کر 155.69روپے ہوگئی

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرمہنگا ہو گیا

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت بلند ہونے لگی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 40 پیسے مہنگی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روزکے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روزکے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 40 پیسے بڑھ گئی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 159 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔