اجلاس میں بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کامعاملہ اٹھایا اور کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی۔
اجلاس میں بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کامعاملہ اٹھایا اور کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں(پی ڈی ایم)کےجلسوں پربھی مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کامعاملہ اٹھایا اور کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی۔

ہم نے کہا تھا ہر قیمت جلسہ کریں گے، بتاؤ تمہاری بات چلی یاہماری؟ فضل الرحمان

کابینہ ارکان نے کہا کہ گرفتاریاں کرنی تھیں تو مصلحت کی ضرورت نہیں تھی اور اگر گرفتاریاں نہیں کرنی تو پھر اپوزیشن کو آزاد چھوڑ دیا جائے۔

خیال رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ، رکاوٹیں لگانے، گرفتاریاں کرنے کے باوجود پی ڈی ایم نے گزشتہ روز ملتان میں جلسہ کیا۔ جلسے سے خطاب میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے کہا تھا جلسہ کرکے دکھائیں گے، بتاؤ تمہاری چلی یا ہماری۔