پاکستان میں کوروناسےایک دن میں سب سےزیادہ67اموات کل ہوئیں،وزیراعظم
پاکستان میں کوروناسےایک دن میں سب سےزیادہ67اموات کل ہوئیں،وزیراعظم

وزیراعظم نےپاکستان اسٹیل ملزکی نجکاری کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس کے دوران پاکستان اسٹیل ملزکے برطرف ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور اس کی نجکاری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اسٹیل ملز سمیت مخلتف معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکیسن کے لیے 150 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کی منظوری دے دی۔

پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز اور 65 سال سے زائد کے افراد کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور ان کی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری اور ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی بھی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، راوی اربن ڈویلپمنٹ، بنڈل آئی لینڈ کی بروقت تکمیل پر بھی اتفاق ہوا ہے۔