پنجاب حکومت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیرول میں 24گھنٹے کی توسیع دیدی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب کے محکمہ داخلہ کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے (ن) لیگ کی درخواست پر محکمہ داخلہ اورقانون سے مشاورت کی جس کے بعد دونوں کی پیرول پررہائی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
حکومت پنجاب نے وزیراعلی عثمان بزدار صاحب کی ہدایت پرشہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دی گئی پرول درخواست پر اگلے 24 گھنٹے کیلئے پرول میں توسیع کر دی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 2, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب نے پیرول مدت میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دی جس کی تصدیق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کی۔