انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔فاےل فوٹو
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔فاےل فوٹو

بختاورزرداری کی منگنی کی شال پرکتے کی تصویرکیوں بنائی گئی تھی؟

بختاور بھٹو زرداری نے منگنی کے موقع پر ندا ازویرکی جانب سے تیا کردہ خصوصی لباس پہنا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو نے جو چادر اوڑھ رکھی تھی وہ بھی ندا ازویر کی جانب سے تیارکی گئی تھی، مذکورہ چادر پر ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرزکی نقش و نگاری کی گئی تھی۔

تیار کی گئی خصوصی چادرکے ایک پلّو پر بختاور بھٹو کا ماضی نقش کیا گیا تھا، جس میں ان کے والدین کی شادی کا دن، بختاورکا بہن و بھائیوں کے ساتھ کھیلنا اوران کی نانی کی تصویر سمیت بختاورکا بچپن نقش کیا گیا تھا۔

چادرکے دوسرے پلّو پرنقش ونگارکے ذریعے بختاور بھٹو کی موجودہ زندگی اوران کے مستقبل کی کہانی بیان کی گئی تھی کہ وہ اپنے منگیتر سے کیسے ملیں، انہوں نے بختاور بھٹو کو کیسے پرپوزکیا،ان کا گھر، ان کا باغ اوران کے پالتو کتے بھی دوسرے حصے میں نقش کیے گئے تھے۔

بختاورکی شال کے درمیانی حصے میں سورج اور آسمان نقش کیے گئے تھے اور چادرپرہاتھ کی کڑاہی سے نقش بنائے گئے تھے۔