لاہورکے علاقے اسلام پورہ میں بدبخت ناخلف اکلوتے بیٹے نے بوڑھی ماں کوتیزدھا رآلے سے زخمی کردیا۔
محلے داروں کے مطابق 65 سالہ بیوہ شہنازکے 20 سالہ اکلوتے بیٹے عثمان نے ماں کے بال کاٹ کر تیز دھارآلے سے زخمی کر دیا، بزرگ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال داخل منتقل کیا گیا۔
پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ چند روزقبل بھی ملزم نے ماں پر تشدد کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مخبوط الحواس لگتا ہے، اسے حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی والدہ سے رابطہ کیا جارہا ہے ،اگر والدہ درخواست دیں گی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔